Farewell meeting, Air Chief Marshal, Mujahid Anwar Khan, Naval Chief, Admiral Muhammad Amjad Khan Niazi
01 مارچ 2021 (12:53) 2021-03-01

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہ پاک بحریہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوادعی ملاقات ، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیر البحر نے ایئر چیف کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، نیول چیف نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی معاونت اور مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کاوشوں کو سراہا ۔

ایئر چیف نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کی تعریف کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا ۔


ای پیپر