I see Maryam Nawaz Sharif in trouble, predicts Dr. Shahbaz Gill
کیپشن:   فائل فوٹو
01 مارچ 2021 (11:08) 2021-03-01

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیشگوئی کی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو آنے والے دنوں میں مشکلات میں گھرا دیکھ رہے ہیں۔

نجی ٹیلی وژن کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی اندرونی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم نواز پر اب دباؤ بڑھا ہے کیونکہ حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی ہو چکی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کی رہائی کے بعد اب اس بات پر جنگ شروع ہو جائے گی کہ پارٹی کا نیا ولی عہد کون ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے امیدوار ہوں یا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے، کوئی ان میں فتح حاصل نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بہت سے اراکین تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ لوگ اپنے امیدواروں کو کبھی ووٹ کاسٹ نہیں کرینگے۔


ای پیپر