فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ڈیرن سیمی کا پاکستان سے محبت کا انوکھا انداز
01 مارچ 2020 (17:04) 2020-03-01

اسلام آباد :پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پاکستان سے محبت کا نیا انداز ، اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو کرکے محظوظ ہوتے رہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی اسلام آباد میں لانگ ڈرائیو کی ویڈیو منظرعام پر گئی ، ڈیرن سیمی نے جاوید آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد کی سڑکوں پر خود ڈرائیونگ کی ، ڈیرن سیمی دل دل پاکستان جان جان پاکستان بھی گنگتاتے رہے۔

ڈیرن سیمی نے کہاکہ پاکستان میں پی ایس ایل کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں ، اسلام آباد کی خوبصورتی نے بہت متاثر کیا ہے ۔


ای پیپر