پشاور زلمی نے اداکارہ ثنا جاوید کواہم ذمہ داری سونپ دی
01 مارچ 2020 (12:08) 2020-03-01

پشاور : اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔

ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی جن میں وہ پشاور زلمی کی جرسی میں موجود ہیں۔ ثنا جاوید جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گی، ثنا جاوید پی ایس ایل 4 میں بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہوئیں تھی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

ان کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا باضابطہ اعلان پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی  کی ٹیم نےبھی کیا اور انہوں نے ٹوئٹر پر اداکارہ کیساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئےلکھا کہ ’’  ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی  خیرسگالی سفیر کا اعلان کرتے ہیں‘‘۔


ای پیپر