ابھی نندن کا بارڈر کراس کرتے ہی بڑا اعلان
01 مارچ 2019 (21:17) 2019-03-01

لاہور :پاک فوج نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نند کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ،واہگہ بارڈر پر حیران کن طور پر بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو سلیوٹ تک نہ کیا ۔

واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی میں تاخیر کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ،ہندوستان کے حوالے کرتے ہی بھارتی حکام نے اعلان کیا کہ ابھی نند ن کے دماغ کا بھی ٹیسٹ کروایا جائیگا ،حیران کن طور پر بھارتی فوجیوں نے اپنے ونگ کمانڈر کو کوئی سلیوٹ تک نہ کیا ،پاکستانی حکام نے ابھی لندن کو چائے ہی نہیں بلکہ نئے کپٹرے بھی دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو  واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا اور وہ واپس اپنے ملک پہنچ گئے۔واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر انہیں بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جمعرات کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم امن کے لیے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیں گے۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ امن کے قیام کی کوشش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جائے، یہ کمزوری نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں جب ہم پیچھے دیکھتے ہیں تو بہادر شاہ ظفر تھا اور ٹیپو سلطان، بہادر شاہ ظفر نے موت کے بجائے غلامی کو چنا تھا جبکہ ٹیپو سلطان نے غلامی کو نہیں چنا تھا، اس قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد آج بھارتی پائلٹ کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں پر رینجرز حکام نے اپنی کارروائی مکمل کرکے اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔،یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کے پاکستان کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی پاکستان کی جانب سے اچھا شگون ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے یہ ہی موقع ہے۔


ای پیپر