مقبوضہ کشمیرمیں ”کریک ڈاﺅن “بھارتی فوج نے نئی کاروائی شروع کر دی
01 مارچ 2019 (19:53) 2019-03-01

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی حمایت کرنے پر بھارت نے جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارت کے مرکزی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے عسکریت پسندوں سے قریبی روابط ہیں اور وہ ان کی مکمل حمایت بھی کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندی کے بعد جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈان میں شدت آگئی ہے اور اب تک درجنوں قائدین و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد قابض بھارتی فوج نے جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاون میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر عبد الحمید فیاض سمیت 400 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے ہیں۔


ای پیپر