پاک بھارت کشیدگی ,پاک فوج کے سپہ سالار نے دبنگ اعلان کر دیا
01 مارچ 2019 (18:57) 2019-03-01

اسلام آباد :ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد مختلف ممالک کے فوجی سربراہوں اور آرمی چیف کے درمیان رابطے ہوئے ہیں ،رابطوں میں پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پاک فوج کے سربراہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا یقینی طور پر جو اب دیگا ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کابھی آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں موجوود کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ،برطانوی ،چین کے پاکستان میں سفرا کا بھی آرمی چیف سے رابطہ ہوا ہے ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ،آسٹریلوی فوجی سربراہوں کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں پاک بھارت کشیدگی پر اہم بات چیت ہوئی .

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تو پاکستان اپنے دفاع میں ہر ممکن اور یقینی جواب دیگا ۔


ای پیپر