پاکستان کی فضائی حدود کب کھولی جائینگی ؟
کیپشن:   Image Source : Twitter
01 مارچ 2019 (17:41) 2019-03-01

اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود کھولنے کے معاملے پر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کراچی کی فضائی حدود کھولی جائے گی،دوسرے مرحلے میں پاکستان کے دیگر شہروں کی فضائی حدود کو کھولا جائے گا جلد ہی فضائی حدود کھولنے کا نوٹم (NOTAM) جاری کیا جائے گا۔

ترجمان سول ایویشن ایشن کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود شام 4 بجے کھلنا شروع ہو جائیں گی۔جب کہ کمرشل پروازیں شام 6 بجے کے بعد کھولی جائیں گے۔

واضح رہے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے بعض پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ فضائی حدود بند ہونے کے باعث پی آئی اے کی پروازیں معطل رہیں۔

کراچی سے دمام جانے والی پرواز پی کے 245بھی معطل کر دی گئی۔کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 731 طبھی معطل کر دی گئی۔جب کہ کراچی سے دوبئی جانے والی پرواز پی کے 213 بھی معطل کر دی گئی۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کی ائیر اسپیس کو دو روز قبل عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، کراچی ، کوئٹہ اور پشاورسمیت دیگر شہروں کے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئیے گئے تھے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں تھیں۔ اسی کے پیش نظر ایمریٹس ائیرلائن نے 27 اور 28 فروری کو پاکستان آنے والی پروازوں کو معطل کر دیا تھا ۔


ای پیپر