بھارتی پائلٹ کے معاملے پر وینا ملک اور سوارابھاسکر میں ٹھن گئی
01 مارچ 2019 (14:58) 2019-03-01

لاہور : بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پرتلملانے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکرکو وینا ملک نے کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے گرفتار پائلٹ کی تصویر ٹویٹر پرشیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ابھی ابھی تو آئے ہو، اب آپ کی اچھی مہمان نوازی ہوگی۔ وینا ملک کی یہ ٹوئٹ پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر تلملا گئی اور انہوں نے وینا ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وینا جی آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ بیمار مائنڈ سیٹ کی حامل ہیں، گرفتار پائلٹ ہمارا ہیرو ہے

وینا ملک نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اس گرفتار پائلٹ کے ساتھ ویسا برتا نہیں کیا جس کا وہ حق دار ہے بلکہ ہم نے تو اس کے ساتھ وہ رویہ رکھا ہے جیسے ہم خود ہیں باقار، بالغ نظراور اب سے تمام شرم آپ لوگوں کے لیے ہے۔


ای پیپر