شہباز شریف بھی حکومت کے گن گانے لگے
01 مارچ 2019 (14:10) 2019-03-01

جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایوان کی رائے مقدم جانی اور او آئی سی کے کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، اچھا ہوتا پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے حق میں کھل کر بیانات دیتے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے سیاسی قائدین کو دوست ممالک کے دورے پر بھیجا جائے وار حمایت حاصل کی جائے پاکتان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو ایٹمی پاکستان بنانے کے حوالے سے کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ کے شکر گزار ہیں انہوں نے ایوان کی رائے کو مقدم جانا اور او آئی سی کے کونسل آف وزراء خارجہ میں شرکت نہیں کی۔

دبئی کے شیخ محمد بن زید کے والد پاکستان کے مداح تھے آج جو صورتحال ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہے تھوڑی اور کوشش کی جائے کہ دبئی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور آگاہ کیا جائے کہ بھارت جارحیت اور کشمیر میں ظلم ہورہا ہے ان حلاات میں بھارت کے وزیرخارجہ کا دعوت نامہ منسوخ کیا جائے۔ اچھا ہوتا کہ پاکستان کے دوست ملک کھل کر پاکستان کے حق میں بیان دیں۔

اس کے لئے تجویز ہے کہ ایوان کے دونوں ہاؤس سے قائدین دوست ممالک بھیجے جائیں اور صورتحال سے آگاہ کیا جائے میں وطن انجینئرز اور سائنس دانوں اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھی جب وقت آیا تو ہندوستان نے پانچ ایٹمی دھماکے کئے تو میاں نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کرکے ہندوستان کے دانت کھٹے کئے ان شخصیات کو نہیں بھولنا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر کے پیکج کو مسترد کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔


ای پیپر