بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان
01 جون 2020 (23:26) 2020-06-01

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک پھنسے افراد کو جلد از جلد واپس پاکستان لانے کا اعلان کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے مزدور اور محنت کش بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے بھیجے ہوئے پیسوں سے ہمارا ملک چلتا ہے اور ہم ہر اجلاس میں آپ کو واپس لانے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ باہر سے لوگوں کو لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ابتدائی طورپر ملک میں 80 سے 90 فیصد کیسز باہر کے ممالک سے آئے لیکن اب ہم نے ان کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم بیرون ملک سے آنے والوں کا ایک ٹیسٹ کریں گے اور ٹیسٹ کر کے انہیں گھر جانے دیں اور جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے انہیں کہیں گے کہ گھروں میں قرنطینہ کرو اور اس کی بدولت ہم باہر سے زیادہ لوگوں کو پاکستان لا سکیں گے۔


ای پیپر