لوگوں نے عام زندگی گزارنا شروع کردی تو نقصان ہوگا،وزیراعظم عمران خان
01 جون 2020 (22:58) 2020-06-01

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبر دار کیا ہے کہ لوگوں نے عام زندگی گزارنا شروع کردی تو نقصان ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر لوگوں نے سمجھا کہ لاک ڈاؤن کھلا ہے اور عام زندگی گزارنی شروع کردی جو لاک ڈاؤن سے پہلے تھی تو ہم اپنا نقصان کریں گے، مثلاً اگر جن علاقوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہو اور ہمیں وہ مخصوص علاقے بند کرنے پڑے تو وہاں کاروبار ختم ہوجائے گا اور لوگوں کو نقصان ہو گا۔

عمران خان نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ حکومت کی جانب سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کریں۔


ای پیپر