تحریک انصاف کا تیسرا بجٹ تیار ،کب پیش ہو گا ؟دیکھیں تفصیل
01 جون 2020 (16:33) 2020-06-01

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا تیسرا بجٹ 12جون کو پیش کرے گی ‘ سال 2020-21 کا وفاقی بجٹ 7ہزار 600 ارب روپے سے زائد ہوگا‘ دفاعی بجٹ میں 10فیصد سے زائد اضافہ کے امکان ہے‘ دفاع کے لئے ایک ہزار چار سو ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 2020-21 کا چار ہزار چھ سوارب روپے کا وفاقی بجٹ بارہ جون کو پیش ہوگا وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران شرح نمو کا ہدف تین فیصلے رکھنے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق کرونا کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ جبکہ وفاقی بجٹ کے ابتدائی خدوخال میں قرضوں اور سود کی ادائیگی کا بڑا بوجھ شامل ہے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر تین ہزار دو سو ارب سے زائد خرچ ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق دفاعی بجٹ میں دس فیصد سے زائد اضافے کی تجویز ہے اور دفاع کے لئے ایک ہزار چار سو ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ سبسڈیز اور پنشن ادائیگی کے لئے سات سو ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنز کے سالانہ بجٹ میں کٹوتی ہوگی وفاقی حکومت کے اخراجات کے لئے 490 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔


ای پیپر