file photo

ڈنیئل پرل قتل کیس، ملزمان کی رہائی کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد
01 جون 2020 (15:53) 2020-06-01

اسلام آباد: سپریم کورٹ امریکی صحافی ڈنیئل پرل قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی رہائی کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس منظور احمد ملک نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے سزا معطلی کی درخواست میں جو نکات اٹھائے وہ سب غیر متعلقہ ہیں۔ آپ کو عدالت کی طرف سے اٹھائے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا، آپ کو ریکارڈ سے ثابت کرنا پڑے گا کہ امریکی صحافی اغوا کیا گیا، اس کے کیا شواہد ہیں، ریکارڈ سے یہ بھی ثابت کرنے پڑے گا کہ جس شخص کو اغوا کیا گیا وہ امریکی صحافی ہی ہے۔

عدالت نے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ حکومت اور مقتول کے والدین نے ملزمان کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


ای پیپر