file photo

دنیا میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد
01 جون 2020 (15:33) 2020-06-01

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی، جبکہ متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

روس میں آج مزید 162 افراد موت کی نیند سو گئے جبکہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آ گئے، میکسکو میں آج 151 مزید افراد ہلاک ہوئے۔ یورپ بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں کمی آنے لگی۔

گزشتہ روز برطانیہ میں 113، اٹلی میں 75، فرانس میں 31 جبکہ اسپین میں 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ امریکہ میں 638 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی تعداد1 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی۔


ای پیپر