file photo

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے
01 جون 2020 (13:53) 2020-06-01

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ فروغ نسیم نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کی نمائندگی کرنے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔


ای پیپر