file photo

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی؟ فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا
01 جون 2020 (10:06) 2020-06-01

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا دوبارہ سختی؟ فیصلہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، این ڈی ایم اے، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال، مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی، ایس او پیز پر عملد رآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا کے مریضوں کے علاج اور طبی سازو سامان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔


ای پیپر