file photo

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا پیشگوئی کر دی
01 جون 2020 (09:56) 2020-06-01

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے حالیہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان ژوب، بارکھان، موسی خیل جبکہ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نوبشاہ، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تربت 44، دادو، رحیم یار خان 42، سبی، جیکب آباد میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر