file photo

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کر دی
01 جون 2020 (09:51) 2020-06-01

لاہور: عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کر دی۔

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت5 پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دے دیا۔


ای پیپر