پارٹی کے اندر کن افراد میں سر د جنگ جاری ,فواد چوہدری کے سنسنی خیز انکشافات
01 جون 2019 (17:56) 2019-06-01

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی نے اپنی سابقہ وزارت کھو جانے کے بعد پہلی دفعہ پارٹی کے اندر کی صورتحال سے پردہ اٹھاتے ہوئے شکوہ بھی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے واضح الفاظ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اہم فیصلے ہو جاتے ہیں لیکن پتہ ہی نہیں چلتا ،انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ان کی سابقہ وزارت میں غیر منتخب افراد نے مداخلت کی ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں اگر 5 لوگ کام کرینگے تو وہ ہی ہوگا جو ہوتا رہا ہے ۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا فیصلے منتخب لوگوں کو کرنے چاہئیں ، فواد چوہدری نے کہا کیا پارٹی ان لوگوں کے حوالے کر دیں جو کونسلر بھی نہیں رہے ، فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ ہمارے فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں، فیصلہ سازی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہمارے درمیان منتخب اور غیر منتخب افراد کی سرد جنگ جاری ہے۔


ای پیپر