Image Source : Facebook PTV Sports

بدترین شکست اور مایوس کن کارکرد گی کے بعد مکی آرتھر نے اہم اعلان کر دیا
01 جون 2019 (16:52) 2019-06-01

لندن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جو اس وقت اپنے کنٹریکٹ کا آخری ایونٹ کھیل رہے ہیں،پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ہی ڈال دیا ۔

مکی آرتھر کا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھرپور تیار ی کیساتھ میدان میں اُتری تھی لیکن جو پریکٹس کی گئی تھی کھلاڑیوں نے پچ پر نہیں دکھائی جو انتہائی مایوس کن تھا ، مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلرز شارٹ پچ بال کروائینگے ۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہ ہمیں اب شکست بھلا کر مضبوط کم بیک کرنا ہوگا ۔


ای پیپر