Image Source : Facebook

پاکستان کی بدترین شکست کا ذمہ دار کون ؟پاکستان کی خامیوں کا پردہ کس نے چاک کیا ؟
01 جون 2019 (00:33) 2019-06-01

لندن : پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر مشتاق احمد نے ٹیم پاکستان کی بدترین شکست سے پردہ اُٹھا دیا ،جی ہاں مشتاق احمد ہی ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلروں سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی بیٹسمینوں پر شارٹ پچ گیندوں سے حملہ آور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سپنر مشتاق احمد جو اس وقت ویسٹ انڈیز کے معاون کوچ ہیں ،جنہوں نے باﺅلروں کو خوب ٹپس دئیے ،کالی آندھی اپنے معاون کو چ کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے فاسٹ بولروں نے 140,150کلو میٹر کی رفتار سے گیند بازی کی اور پاکستانی بیٹسمینوں کو بے بس کردیا۔

پی سی بی نے مشتاق احمد کو نوکری سے نکال دیا تھا، جن کے مشوروں سے ویسٹ انڈین بولروں نے پاکستان کی خامیوں کا پردہ چاک کردیا،مشتاق احمد نے اعتراف کیا ہے کہ میری حکمت عملی کا میاب رہی ہے، پاکستان 105رنز پر آﺅٹ ہوکر میچ سات وکٹ سے ہار گیا۔


ای پیپر