Image Source : File Photo

عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ۔۔۔ قیمتوں میں حیران کن اضافہ
01 جون 2019 (00:17) 2019-06-01

اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔


ای پیپر