مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ماہ مئی میں 31 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا
01 جون 2018 (23:41) 2018-06-01

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون اور 6کم عمر لڑکوں سمیت 31 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ان میں سے 3نوجوانوں کو جعلی ایک مقابلے میں شہید کیا گیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے یکم جون کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 3خواتین بیوہ اور5بچے یتیم ہوئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 3سو 14فراد کو زخمی کر دیا۔

 گھرو ں پر چھاپوں ،محاصروں اور پکڑ دھکڑکی کارروائیوں کے دوران حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 288شہریوں کو گرفتار کیا ۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 67رہائشی مکانوں کو تباہ کیا جبکہ 6کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی۔


ای پیپر