الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کیلئے اکائونٹ کھولنے کی ہدایت کر دی
01 جون 2018 (22:31) 2018-06-01

امیدواروں کے انتخابی اخراجات پر کنٹرول رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم حکم جاری کر دیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابا ت 2018کے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے میں معاونت کے لئے سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو 2سے6جون کے درمیان اکاونٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے،، قانون کے مطابق امیدوار خصوصی بینک اکاونٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے۔


تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا جس میں امیدواروں کے انتخابی اخراجات کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے میں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو 2سے6جون کے درمیان اکاونٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے،اسٹیٹ بینک تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایات جاری کرے، قانون کے مطابق امیدوار خصوصی بینک اکاونٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے۔


ای پیپر