پب جی موبائل کھیلنے والا ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا
01 جولائی 2020 (21:34) 2020-07-01

لاہور : مقبول آن لائن پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 18 سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ غازی روڈ کی پنجاب سوسائٹی میں پیش آیا جہاں شہریار نے بڑے بھائی کی جانب سے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خودکشی کی۔متوفی شہریار اور اس کے بھائی شعیب کا تعلق کوئٹہ سے تھا اور دونوں ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔شعیب نے پولیس کو بتایا ہے کے شہریار زیادہ تر پب جی گیم ہی کھیلتا رہتا تھا۔

وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں متوفی نے اپنے پب جی کے ساتھی پلئیر جس کی دکان بھی اس کے فلیٹ کے نیچے تھی اس سے معافی مانگی اور کسی لڑکی کو لائیو کال پر خودکشی بھی دکھائی ہے۔پولیس اور فارنزک ٹیمیوں نے موقع سے تمام شواہد جمع کرکے متوفی شہریار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔


ای پیپر