لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی لگا دی
01 جولائی 2020 (20:40) 2020-07-01

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ  کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی لگادی،پی ٹی اے کو بھی  شکایا ت موصول ہوئیں تھیں،گیم وقت کے ضیاع کا عادی بنانے  کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی  انتہائی منفی اثرات مرتب کررہاہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے آن لائن گیم پلیئرز  ان نون بیٹل گرانڈز (پب جی)کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پی ٹی اے کو پب جی کے حوالے سے متعدد شکایا ت موصول ہوئیں جن کے مطابق یہ گیم وقت کے ضیاع اور عادی بنانے  کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی اس کھیل کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پب جی گیم سے منسوب خودکشی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور شکایت کرنے والوں کی سماعت کے بعد اس معاملے کا فیصلہ کریں۔ اس سلسلے میں، 9 جولائی 2020 کو سماعت کی جارہی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ آن لائن گیم کے حوالے سے عوام کی جانب سے آرا کی طلبی کا بھی فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ 10 جولائی 2020 تکconsultation-pubg@pta.gov.pk     پر ای میل کے ذریعے اپنی رائے فراہم کریں۔


ای پیپر