مسلم لیگ ن میں 45اراکین اسمبلی کی بغاوت ؟اہم خبر
01 جولائی 2019 (23:27) 2019-07-01

لاہور :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتار ی کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاسی مشکلات ہیں جو کم ہونے کانام ہی نہیں لے رہیں ،گزشتہ دنوں 15رکن اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کی خبر کے بعد 45اراکین اسمبلی کی بغاوت نے سیاسی منظر نامہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ا ب45ارکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطے کر لیے ہیں ،رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ بہت جلد مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن جائے گا ۔

اطلاعات کے بعد مسلم لیگ ن کے 45اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کی غیر واضح پالیسی سے مطمئن نظر نہیں آرہے جسکے بعد ن لیگ میں بغاوت کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے ۔

اس خبر کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کی ایک میں کیا گیا ہے ،تاہم ن لیگ کی طر ف سے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین اس وقت لوگوں کا سودا کر رہے ہیں ،لوگوں کی وفاداریاں خریدنے والے کیا جانیں کہ وفاداری کیا ہوتی ہے ،انہوں نے کہا مسلم لیگ ن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آئے گی اور جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کو ختم کر دیں گے تو یہ ممکن نہیں ۔

واضح رہے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی کارکنوں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔


ای پیپر