ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے
01 جولائی 2019 (20:51) 2019-07-01

کراچی : سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹیں کرنے والے اداکار یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔

یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقرا عزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی بہترین اداکارہ ہوں گی۔

یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا اور کہا ہر معاملے میں اس شخص کو مسلے درپیش ہیں، در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔

بعض صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔


ای پیپر