Image Source : IK Facebook

این آر او کیلئے کسی ملک نے رابطہ نہیں کیا :وزیر اعظم عمران خان
01 جولائی 2019 (20:32) 2019-07-01

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے این آراو کیلئے کسی ملک نے رابطہ نہیں کیا ،مشرف نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو این آر او دئیے جس کے بعد ان دونوں پارٹیوں نے مک مکا کیا اور ایک دوسرے کو این آر او دئیے ،لیکن میرے اوپر این آر او کیلئے کسی ملک کا کوئی دباﺅ نہیں ،ان لوگوں کو اب ملک کا پیسہ واپس کرنا ہو گا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن نے جو باتیں کیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ،اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ملک کے تمام ادارے کھڑے ہیں ،پاکستان کی فوج حکومت کیساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے ،اب ڈالر کی قیمت واپس آئے گی ،جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ کوئی این آر او یا ڈیل ہو گی تو سب کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا ، عمران خان نے کہا کسی این آر او کیلئے کوئی سفارش نہیں چلے گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر قانون سے کہا کہ قوانین میں تبدیلی لائی جائے اور ایسا قانون بنائیں کہ ان افراد کو عام جیل میں رکھا جائے ۔

عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کا ایک دفعہ پھر ذکر کرتے ہوئے کہا اب بے نامی جائیداد پر ایکشن شروع ہونے والا ہے ،بے نامی پرا پرٹیز ضبط ہونا شروع ہونگی ،عام شہری 3جولائی تک اسکیم سے فائدہ اُٹھا لیں ،3جولائی کے بعد کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،باروچی اور ڈرائیور کے نام پر جائیداد بے نامی ہیں تو ضبط ہوں گی ،آئی ایم ایف پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہو گا تو معیشت مزید مستحکم ہو گی ۔


ای پیپر