صبور علی نے سجل کی شادی کو کپڑوں سے مشروط کردیا
01 جولائی 2019 (20:10) 2019-07-01

اسلام آباد : ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے سجل اور احد کی شادی کی تاریخ کو اپنے کپڑوں کی تیاری سے مشروط کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی کی بہن اداکارہ صبورعلی نے اپنے مداحوں سے سوالات کا ایک سیشن رکھا، اس دوران ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ سجل اور احد کی شادی کب ہوگی پلیز بتا دیں؟اداکارہ نے مداح کو مزاح سے بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب میرے کپڑے تیار ہوجائیں گے۔

احد اور سجل سے متعلق ایک اور سوال کیا گیا کہ احد رضا میر اور سجل علی کو ایک لفظ میں بیان کریں اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ڈرامہ انڈسٹری کی بے حد پسند کی جانے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے جارہے ہیں۔


ای پیپر