رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی سے مبینہ طور پر منشیات برآمد ہو ئی ،ذرائع اے این ایف
01 جولائی 2019 (18:52) 2019-07-01

لاہور: رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے مبینہ طور پر منشیات برآمد ہو ئی ، رانا ثناءاللہ کے ساتھ 2غیرملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کو موٹروے سے گرفتار کیا گیا ،ذرائع کے مطابق رانا ثنا ءاللہ کی ڈیڑھ ماہ سے نگرانی جاری تھی ،آج چھاپے کے دوران ان سے مبینہ طور پر منشیات برآمد ہوئی ،اینٹی نارکوٹکس نے انہوں نے موٹروے پر سکیکھی کے مقام سے گرفتار کیا ، اے این ایف ذرائع کے مطابق 2غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔

اے این ایف نے بتا یا کہ گرفتاری کی مزید تفصیلات بہت جلد جاری کر دی جائینگی ۔


ای پیپر