رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری پر مریم نواز کا پہلا ردعمل
01 جولائی 2019 (18:14) 2019-07-01

لاہور :مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور معروف شخصیت رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس سے زیادہ بیہود ہ صورتحال نہیں ہو سکتی ۔

مریم نواز نے کہا جعلی اعظم چھوٹا ذہن رکھنے والی شخصیت ہیں ،انہوں نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری میں وزیر اعظم کا براہ راست ہاتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ اے این ایف کا رانا ثناءاللہ سے کیا لینا دینا ؟اس سے زیادہ بے ہودہ صورتحال پہلے کبھی نہ تھی ۔

حیران کن طور پر مریم نواز نے اپنے اہم ترین کارکرکن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کی پروفائل تصویر بھی رانا ثنا ءاللہ کی تصویر سے تبدیل کر دی ۔


ای پیپر