دوران پرواز نسوار رکھنے پر بھی پابندی
01 جولائی 2019 (18:12) 2019-07-01

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار دے دیا،اس حوالے سے ملک بھرکے ایئرپورٹس کوالرٹ کردیا گیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نسوار ساتھ رکھ کرفضائی سفرکرنا جرم قراردیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حجاج کے سامان میں بھی نسوارناقابل قبول ہوگی حبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینا فلیکس آویزاں کردیئے گئے ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام عرب ممالک نے نسوارکومنشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پرکسی بھی مسافر سے نسواربرآمد ہوئی تواس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اس حوالے سے اے ایس ایف نے بھی تمام ایئرپورٹس پرآگاہی پینا فلیکس آویزاں کردیئے ہیں۔


ای پیپر