مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کر لیا گیا
01 جولائی 2019 (17:28) 2019-07-01

لاہور : مسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا ثنا ءاللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ران ثنا ءاللہ کواے این ایف نے گرفتار کیا ،اے این ایف کے مطابق راناثنا ءاللہ کے منشیات فروش گروپوں سے رابطے تھے ،انہی منشیات فروش گروپوں کے کا لعدم تنظییموں کے ساتھ بھی رابطے کی اطلاعات ہیں ،ذرائع کے مطابق رانا ثنا ءاللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔

رانا ثنا ءاللہ 12بجے فیصل آباد سے لاہور کیلئے نکلے تھے کہ راستے میں سکیکھی کے قریب سے انہیں گرفتار کیا گیا ،گرفتاری کی تفصیلات آنا باقی ہیں.

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تا حال ایسی کوئی اطلاعات ان کے پاس نہیں کہ رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کیا گیا ہے ،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر گرفتار کیا گیا ہے تو اس کی اطلاع بھی ہونی چاہیے ۔


ای پیپر