فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
01 جولائی 2019 (13:43) 2019-07-01

لندن: ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کیلئے پُرعزم ہیں۔

چیسٹرلی سٹریٹ میں دونوں ٹیمیں، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ان ایکشن ہوں گی۔ پوائنٹ ٹیبل پر سری لنکا 7 پوائنٹس کیساتھ 7 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ 7 میچز میں ایک ہی فتح سمیٹنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا 9 واں نمبر ہے۔

دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ مقابلوں میں 8 بار مدمقابل ہو چکیں ہیں، جن میں 4 مرتبہ کیربیئنز اور 3 میں آئی لینڈرز کامیاب ہوئے، ایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا۔


ای پیپر