فوٹو بشکریہ فیس بک

ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے: فواد چودھری
01 جولائی 2019 (13:03) 2019-07-01

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ( ن ) کو نہیں توڑ رہی، ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر شب خون مارا، مسلم لیگ ن میں بحران کی انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔

فواد چودھری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ تھے، شوگر مافیا کے لوگوں نے ملک میں زراعت کو تباہ کر دیا۔ سندھ میں 9 ٹریلین روپیہ گیا لیکن دبئی اور لندن سے نکلا ہے، بلوچستان کے نمائندوں کو کروڑوں روپے دیئے گئے وہ کہاں ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام چور جیلوں میں جائیں گے کوئی بچ نہیں سکے گا، اوپر کی کرپشن ختم ہوگئی تو نیچے کی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ( ن ) کو نہیں توڑ رہی، ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے۔


ای پیپر