فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

انگلینڈ نے 31 رنز سے کوہلی الیون کو ورلڈ کپ میں پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا
01 جولائی 2019 (11:22) 2019-07-01

لندن: انگلینڈ نے 31 رنز سے کوہلی الیون کو ورلڈ کپ میں پہلی شکست کا مزہ چکھا دیا۔ اب ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے شکست کا انتظار ہے۔

برمنگھم میں انگلش بیٹنگ لائن نے کمال دکھایا، بھارت کو جیت کیلئے 338 رنز کا ہدف دیا، بیئراسٹو نے سنچری اسکور کی، اسٹوکس نے 79 اور روئے نے 66 رنز بنائے۔ شامی نے پانچ وکٹیں اڑائیں، مگر پھر بھی انگلش ٹیم 338 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 306 رنز ہی بنا سکی۔ بھارتی ٹیم آتے ہی راڈار میں آگئی، ویرات کوہلی اور روہت شرما نے خوب جان لڑائی۔ روہت نے 102 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 66 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ دونوں لوٹ گئے مگر بھارتی ٹیم زور لگاتی رہی لیکن ٹیم انڈیا مل ملا کر 306 رنز ہی بنا پائی۔

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اہم میچ جیت کر ایک بار پھر سیمی فائنل کی طرف قدم بڑھا دیے، اب پاکستان کیلئے بنگلادیش کے خلاف میچ مزید اہمیت اختیار کر گیا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اگلے میچ میں ہرایا تو پاکستان بنگلا دیش کیخلاف کامیابی سمیٹ کر فائنل فور میں جا سکتا ہے۔


ای پیپر