Sheikh Rasheed New Announcement
01 جنوری 2021 (17:48) 2021-01-01

پشاور:  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو این جی او ز سیاست میں ملوث پائی گئی ان کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں، سیاسی جماعتوں کے تمام عسکری تنظیمیں ختم کرنے پرغور کررہے ہیں۔ 

پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے، 15سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈ اکیا جارہا ہے، انہوں نے اپوزیشن کو واشگاف الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ  اگرآپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے۔ 

پیپلزپارٹی کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینا اچھا فیصلہ ہے، دوراندیش سیاستدان  مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان سے کہتاہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کو بند گلی میں لیجانے کا پلان ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا، شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نوازشریف کوواپس لینے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ 16فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی۔

 وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھبارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہے ہیں۔طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

 عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑرہے ہیں۔ اللہ پاک عمران خان کے لیے راستے آسان کردے گا، با لاآخر بات چیت ہونی ہے وہ آٹا چوروں کیخلاف بھی لڑ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوادیا ہے۔


ای پیپر