Punjab Police Statement
01 جنوری 2021 (17:12) 2021-01-01

لاہور : غالب مارکیٹ میں بہن بھائی سے پولیس کے مبینہ ہتک آمیز رویے کی سامنے آنے والی ویڈیو پر ترجمان ماڈل ٹائون پولیس نے اپنی وضاحت میں کہاہے تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں بہن بھائی سے توہین آمیز سلوک کا الزام بے بنیاد ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ نے غیر اخلاقی سرگرمیوں پر نجی ہوٹل کو سیل کیا تھا، ملزم وسیم بھٹی نے خود ہوٹل کھول کر غیر اخلاقی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کے خلاف کار سرکار میں مزاحمت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کے ایما پر پارکنگ میں پولیس کی خالی گاڑی کے سامنے ویڈیو بنا کر پولیس کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری مکمل کر لی ہے، سارا معاملہ خود ساختہ ہے، پولیس نے کسی لڑکے اور لڑکی کو نہ تو چیک کیا اور نہ ہی اٹھک بیٹھک کرائی۔


ای پیپر