Historic Love Story
01 جنوری 2021 (18:13) 2021-01-01

میکسیکو ، محبت کو چھپانے کے لئے عاشق نے محبوبہ کے گھر تک سرنگ بنا ڈالی ۔ اپنی محبت پانے کے لئے  عاشقوں نے کئی ایسے منفرد کام کئے جن کو سوچ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ شیریں کے عاشق فرہاد نے اپنی محبت کے حصول کے لئے دودھ کی نہر کھود دی تھی ۔ ایسا ہی کچھ امریکی کاؤنٹی ویلاس کے انٹونیو نے تجوانا میں رہنے والی اپنی شادی شدہ محبوبہ پامیلا سے ملاقات کے لئے اپنے گھر سے اس کے گھر تک سرنگ ہی کھود ڈالی ۔

 انٹونیو بنیادی طورپر معمار کا کام کرتا ہے اس نے اپنے گھر کے ایک کمرے سے اپنی محبوبہ پامیلا کے گھر کے ایک کمرے تک کے لئے زیرزمین سرنگ پر کام کرناشروع کردیا کئی ماہ کی کوشش کے بعد وہ اپنے گھر سے محبوبہ کے گھر تک سرنگ کھودنے میں کامیاب ہوگیا اور اس کے ذریعے وہ اکثر اپنی محبوبہ سے ملاقات کے لئے جانے لگا ۔ 

یہ ملاقاتیں اس وقت ہوا کرتی تھیں جب پامیلا کا شوہر جارج آفس چلا جاتا تھا کئی کامیاب ملاقاتوں کے بعد ایک روز جب انٹونیو ملاقات کرکے واپس جانے لگا تو پامیلا کا شوہر اچانک آفس سے جلدی گھر آگیا ۔ 

جارج کی جلد آمد پر پامیلا گھبرا گئی اور سرنگ کا راستہ بند نہ کرسکی جس سے جارج کو شک ہوا اس نے  سرنگ کے راستے پر رکھی میز کو ہٹایا تو نیچے جاتا ہوا راستہ نظر آیا اور وہ اس میں داخل ہوگیا جس کے بعد وہ اس خفیہ رستے پرچلتے چلتے پامیلا کے محبوب  انتونیو کے گھرمیں داخل ہوگیا ۔ اچانک سرنگ کے ذریعے  جارج کو جب انتونیو  نے اپنے سامنے پایا تو اس کے پاس اپنی صفائی کے لئے کہنے کو کچھ نہیں تھا ۔ انتونیو نے جارج سے معافی کی درخواست کی کیونکہ اسی گھر کے دوسرے کمرے میں انتونیو کی بیوی بھی سورہی تھی ۔جارج کے شورشرابے کے بعد انتونیو کی بیوی جاگ گئی اور یوں محبت کی یہ داستان عیاں ہوگئی ۔  


ای پیپر