Fawad Ch Big Announcement
01 جنوری 2021 (16:17) 2021-01-01

اسلام آباد :وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ امید ہے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وبا سے چھٹکارا مل جائے گا ،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ تو عالمی وبا نظر آئے گی اور نہ ہی پی ڈی ایم کا کوئی وجود ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا نے جہاں اس وقت پوری دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے وہیں نت نئی اقسام بھی عالمی وبا کی دیکھنے کو مل رہی ہیں ،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد عالمی وبا اور پی ڈی ایم کو کوئی نام و نشان لینے والا نہ ہو گا ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا  حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی ،اب حکومت کو منصوبوں کی طرف دھینا دینا ہوگا ،6ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو2سال میں اختتام تک پہنچیں،انہوں نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا اس وقت تک اپنی نئی لیڈر شپ کو تلا ش کر لیں ۔


ای پیپر