Ch Shujat Hussain New Statement
01 جنوری 2021 (18:44) 2021-01-01

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سینئرسیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام مذاہب، تنظیمیں، حکومت اور اپوزیشن سب کچھ بھول کر ملکی تحفظ کیلئے مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے کے ایجنڈے پر کام کریں،اگر امیر نے غریب کا احساس نہ کیا اور غریب نے امیر کا ساتھ چھوڑ دیا تو حالات اس طرف چلے جائیں گے جس کا ذکر زبان پر بھی نہیں لایا جا سکتا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا قوم کی تکلیفوں میں کمی کیلئے اکٹھے ہوں،جنوری 2022ء تک بہتری نہ آئے تو پرانے ایجنڈے پر واپس چلے جائیں،پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت پر برا وقت ہے،سال 2020 میں مزدور اور تنخواہ دار طبقہ پستا رہا ،حکومت اور اپوزیشن کسی کو گرانے اور بچانے کی بجائے ایک سال تک اس ایجنڈے پر اکٹھے ہوں،انہوں نے کہا میری دعا ہے کہ نیا سال ملک کیلئے خوشیاں لائے ،اللہ کریم ملک کو سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدر پرویز الہٰی نے کہا میری دعا ہے کہ نیا سال ملک کیلئے خوشیاں لائے ،اللہ کریم ملک کو سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رہے، دعا ہے کہ سال 2021 میں عالمی وبا کا خاتمہ ہو جائے اور معاشی صورتحال میں بہتری اور ترقی کا پہیہ تیز ہو ۔


ای پیپر