Biggest offer to molana fazal ur rehman
01 جنوری 2021 (19:12) 2021-01-01

اسلام آباد:پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن کے گٹھ جوڑ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،جے یو آئی ف سے علیحدہ ہونے والے رہنما حافظ حسین نے پی ڈی ایم کا کچا چٹھا کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے درمیان بڑھتی قربتوں کی اصل کہانی سامنے آگئی ،جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے چال چلتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کو بڑا ٹاسک دیدیا ہے ، حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تحریک انصاف حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے عوض انہیں صدر بنانے کی پیشکش کر دی ہے ۔

حافظ حسین احمد نے کا کہنا تھا نواز شریف چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کے کاندھے پر رکھ کر بندوق چلائی جائے اور تحریک انصاف کی حکومت ختم کرکے دوبارہ مسلم لیگ ن کو حکومت میں لایا جائے ،ایسا کرنے پر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو صدر بنانے کی پیشکش کر دی ہے ۔

حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمن کو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا کہ جو یو آئی ف میں فرد واحد اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتا ہے ،پارٹی میں کسی کی کوئی مجال نہیں ہوتی کہ وہ ان کیخلاف بات کر سکے حالانکہ پارٹی میں دوسری جماعتوں پر تنقید کرنے والے اگر آج خود ایسے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملائینگے تو پارٹی کا کیا وژن لوگوں کے سامنے آئے گا ۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑی بڑی پیشکش ہیں ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک جماعت کی طرف سے انہیں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر سینٹر بنانے تک کی پیش کش کی گئی ہے ،حافظ حسین کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق جے یو آ ئی ف سے نہیں بلکہ جے یو آئی پاکستان سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ،میرا جنازہ بھی پارٹی پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا۔


ای پیپر