PM Imran Khan Big Announcement
01 جنوری 2021 (20:54) 2021-01-01

وزیر اعظم عمران خان نے انٹریو میں اپوزیشن سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کب کہا بات نہیں کرونگا ،یہ ایسے لوگ ہیں رائٹ دکھا کر لیفٹ مارتے ہیں ،اپوزیشن ایک بات جان لے کرپشن کیسز پر کبھی این آر او نہیں ملے گا ،اگر ایسا ہوا تو یہ ملک سے غداری ہوگی ۔

وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن تب تک بلیک میل کرتی رہے گی جب تک این آر او نہیں دیتا ،اپوزیشن والوں کی رگ رگ جانتا ہوں ،جب تک میں ان کی چوری کو معاف نہیں کرونگا تو یہ کچھ نہ کچھ کہتے رہینگے ۔

عمران خان نے مافیا کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا مجھے اس بات کا علم تھا کہ یہ سب اکھٹے ہونگے اور جمہوریت کانام استعمال کرینگے ،میں ان سب کو جانتاہوں یہ اقتدار سے پہلے کیا تھے اور اب ارب پی بن چکے ہیں ،یہ سب چاہتے ہیں کرپشن کیسز ختم کر دوں ،مجھے بلیک میل کرتے ہیں ،مجھے سب کا پتہ تھا کون کیا تھا اور کیا بن گیا ،ان کی سیاست یہ ہے کہ اقتدار میں آکر مال بنا ئو ،جومرضی کریں جلسے کریں ،میں اب ان کو این آر او نہیں دینگے ۔

عمران خان نے کہاپاکستان کی فوج ،پاکستان کی فوج ہے ،فوج کو پتا ہے عمران خان پیسے چوری کر کے پراپرٹی نہیںبنا رہا ،عمران خان نا بزنس کر رہا ہے نا فیکٹری بنا رہا ہے ،میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ،ان پر پریشر پڑتا ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں ،فوج پاکستان کا ادارہ ہے اور میں ایک منتخب وزیر اعظم ہوں ،اپوزیشن پھنس گئی ہے ،ایسا وزیر اعظم آگیا جو این آر او نہیں دے رہا ،فوج کو بھی پتا ہے میں پاکستان کیلئے کام کر رہا ہوں ،فوج ہر اس وزیر اعظم کے ساتھ ہوگی جو پاکستان کیلئے کام کریگا ۔


ای پیپر