CCPO,Omar Sheikh,removed,farooqabad,Deputy Commandant Constabulary
01 جنوری 2021 (15:45) 2021-01-01

لاہور : نئے سال کے ساتھ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے اہم فیصلے کے تحت سی سی پی او عمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی کمانڈنٹ کانسٹیبلری فاروق آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال کے آغاز میں ہی پنجاب پولیس میں بڑی تبدیلی آئی ہے جب لاہور کے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر  دئیے گئے ہیں۔ عمر شیخ گریڈ 20 کی اسی تنخواہ پر اب بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس /ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو کیپٹل پولیس آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ اس کے ساتھ ساتھ پہلے کی طرح آر پی او فیصل آباد کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ عمر شیخ کی بطور سی سی پی او تعیناتی کے بعد آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ خبریں تھیں کہ عمر شیخ کے شعیب دستگیر کے ساتھ اختلافات ہیں۔ اسی طرح لاہور کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کو بھی عمر شیخ سے اختلافات کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔عمر شیخ اپنے میڈیا بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے جب وہ پولیس میں انقلاب لانے کی باتیں کرتے رہے ہیں 


ای پیپر