two,new,types,covid-19,karachi,found,uk,agha khan, victims
01 جنوری 2021 (14:42) 2021-01-01

کراچی : پاکستان میں عالمی وبا کی دو نئی اقسام بھی سامنے آگئیں۔سندھ میں عالمی وبا کے نئے وائرس کے شکار افراد کی تعداد بھی 5 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائش پذیر دو افراد برطانیہ سے حال ہی میں واپس آئے ہیں اور جب ان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ کیا گیا تو یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے ساتھ عالمی وبا کی دو نئی اقساط کے وائرس بھی ساتھ لے آئے ہیں۔ان مریضوں میں عالمی وبا کی کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہو رہیں۔حکومت نے انہیں ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کر  دیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اب تک کراچی میں عالمی وبا کی 5 نئی اقسام سامنے آچکی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر وائرس برطانیہ سے پاکستان میں آیا ہے۔ عالمی وبا کی ان نئی اقسام کے بارے میں کراچی کی آغا خان یونیورسٹی میں ریسرچ کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ ان تمام پانچ افراد کے گھروں کے باہر پولیس کا پہرہ بھی  دیا جا رہا ہے۔

یاد رہےکہ اب دو نئی اقسام سامنے آنے کے بعد پاکستان میں عالمی وبا کی اقسام کی تعداد 5 ہو گئی ہیں۔پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر کے موقع پر نئی اقسام سامنے آنے کے بعد حکومت تیزی کے ساتھ ان پر ریسرچ کروانے میں مصروف ہے۔


ای پیپر