shafqat mehmood,schools,open,11 jan,federal minister,date
01 جنوری 2021 (12:06) 2021-01-01

اسلام آباد :حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی غیر یقینی صورتحال کے باعث ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یانہیں ۔

ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے طالبعلموں کا بہت نقصان ہوا ۔ گزشتہ سال مارچ سے ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہے اور اب عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا سکول 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں ؟

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیم کا بہت نقصان ہوا اور تعلیمی نظام کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن اس سارے عمل کے دوران حکومت نے کوشش کی کہ اس نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اس کیلئے حکومت نے مختلف طریقے اپنائے  جن کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ کسی بھی صورت میں جاری رکھا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب عالمی وبا کی نئی شکل سامنے آگئی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ وزارت صحت کی ہدایات کی روشنی میں ہو گا۔اس سلسلہ میں 4 جنوری کو ہم وزارت صحت سے اس سلسلہ میں ہدایات لیں گے اوراس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال میں وزارت تعلیم پاکستان بھر میں طالبعلموں کیلئے یکساں نصاب نافذ کریگا۔ مدار س اور نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائیگا ۔ 


ای پیپر