molana fazal ur rehman,pdm,meeting,muhammad ali duraani,inside story
01 جنوری 2021 (11:24) 2021-01-01

لاہور : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل ) کے جنرل سیکرٹری کے در میان ملاقات میں حکومت اور پی  ڈی ایم میں مذاکرات کا موضوع زیر بحث رہا ۔ ملاقات کی ساری اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات میں محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمن کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کی اور کہا کہ ملک ایک نازک مر حلے سے گزر رہا ہے اور سیاسی جماعتو ں کے درمیان محا ذ آرائی کا وقت نہیں ہے اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر کسی حل پر پہنچنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمن کو چاہیے کہ وہ حکومت اور پی ٹی ایم کے درمیان کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کریں۔

مولانا فضل الرحمن نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے  جواب میں کہا کہ ناجائز اور نااہل حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں ۔ کوئی بات چیت ممکن نہیں ہے۔

یاد رہےکہ پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) کے جنرل سیکرٹری نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی جہاں پر انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان مذاکرات ہونے چاہیں۔


ای پیپر