پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس میں آج اہم ترین فیصلے متوقع 
01 جنوری 2021 (11:04) 2021-01-01

اسلام آباد: حکومت اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کا آج اہم ترین اجلاس ہونے والا ہے ، جس میں مستقبل کے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں ۔ 

آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصرشاہ کے مطابق دھند کی وجہ سے کراچی سے لاہور کا فلائٹ شیڈول متاثر ہے ، اس لیے بلاول بھٹو پی ڈی ایم اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔

پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت اجلاس میں شرکت کریگی ، اور پارٹی کے سی ای سی فیصلوں سے متعلق پی ڈی ایم کا شرکا  کواعتماد میں لے گی ۔

ذرائع کے مطابق آج لانگ مارش اور دیگر فیصلے متوقع ہیں ، اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائیگی ۔ ستعفوں کے لیے مناسب وقت کی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

گزشتہ روز پی ڈیم ایم دوسرے مرحلہ کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کے لیے تاریخوں کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیراہتمام تین جنوری کو بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بہاولپور مظاہرے کی قیادت مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور یوسف رضاگیلانی کریں گے ۔

پی ڈی ایم گیارہ جنوری کو ملاکنڈ ، تیرہ لورلائی اور سولہ جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، ذرائع کے مطابق 23 سرگودھا ، تیس تاریخ سیالکوٹ اور اکتیس جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہروں کی نئی تواریخ کا باضابطہ اعلان آج ہونے والے اجلاس کے بعد متوقع ہے ۔

آج جنوری کو لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے ، سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائیگی ۔


ای پیپر